Muatta Imam Muhammad Urdu

Post on 12-Aug-2016

173 views 2 download

description

مقام امام محمد رح :امام شافعی رح فرماتے ہیں : ١) فقہ میں مجھ پر سب سے زیادہ محمد بن الحسن کا احسان ہے.[تاریخ ، خطیب بغدادی : ٢/١٧٦]٢) اگر امام محمد نہ ہوتے تو میرے لیے علم کے وہ راستے نہ کھولتے جو اب کھلے ہیں ، تمام لوگ فقہ میں عراق والوں کے محتاج ہیں ، عراق والے اہل کوفہ کے اور کوفہ والے امام ابو حنیفہ رح کے محتاج ہیں.[اخبار ابی حنیفہ و صاحبہ: ص # ١٦٤]٣) میں نے محمد ابن الحسن سے زیادہ کوئی نہیں دیکھا. [تاریخ ، خطیب بغدادی : ٢/١٧٥]٤) میں نے محمد بن حسن سے زیادہ فصیح کسی کو نہیں دیکھا ، میں جب انھیں قرآن پڑھتے دیکھتا تو مجھے محسوس ہوتا کہ گویا قرآن پاک ان کی لغت میں نازل ہوا ہے.[تاریخ ، خطیب بغدادی : ٢/١٧٦]٥) میں نے کوئی جسیم آدمی امام محمد سے زیادہ ذکی (ہوشیار) نہیں دیکھا.[امام نووی. تہذیب السماء واللغات :١/٨٢ ، دار الکتب العلمیہ، بیروت]٦) میں نے ان سے زیادہ حلال و حرام ، علل (وجوہات) اور ناسخ و منسوخ کا علم نہیں دیکھا.٧) میں اپنے اوپر امام مالک پھر امام محمد کا حق استادی جانتا ہوں.٨) میں نے جس سے بھی کوئی مسئلہ پوچھا، کے چہرے میں ضرور تغیر پیدا ہوا سواۓ بن حسن کے.٩) اگر لوگ انصاف کرتے تو وہ جان جاتے کہ انہوں نے محمد بن حسن جیسا کوئی نہیں دیکھا ، میں کبھی ان سے برے فقیہ کے پاس نہیں بیٹھا ان کی طرح فقہ میں میری زبان کو کسی نے نہیں چلایا ، وہ فقہ اور اس کے اسباب سے ایسی چیزیں جانتے تھے جن سے اکابر عاجز رہتے تھے.[اخبار ابی حنیفہ و صاحبہ: ص # ٥-١٢٣]١٠) الله پاک علم میں دو حضرات سے میری امداد فرمائی : حدیث میں ابن عینیہ سے اور فقہ میں محمد بن حسن سے.١١) میں ان کے پاس دس ڈال حاضر رہا، اور ان کے کلام سے دو اونٹوں کا بوجھ حاصل کیا، اگر وہ ہم سے اپنی عقل کے مطابق کلام کرتے تو ہم ان کا کلام سمجھ نہ پاتے، وہ ہماری عقلوں کے مطابق ہم سے گفگتو کرتے. [الجواہر المضیہ : ٢/-٥٢٧]١٢) امام شافعی رح سے ایک شخص نے مسئلہ پوچھا ، آپ نے جواب دیا ، اس نے کہا کہ فقہاء آپ کے خلاف ہیں ، امام شافعی نے فرمایا : تم نے اگر محمد ابن حسن کو نہیں دیکھا تو کسی فقیہ کو نہیں دیکھا وہ جلالت علمی سے آنکھوں اور دل کو بھردیتے تھے.[تاریخ بغدادی ، الخطیب : ٢/١٧٦]امام احمد بن حنبل کے مطابق :١) ابرهیں حربی نے آپ سے پوچھا کہ آپ نے یہ مسائل دقیقہ کہاں سے حاصل کیے ہیں ؟ آپ نے فرمایا : محمد ابن الحسن کی کتابوں سے.[تاریخ بغدادی ، الخطیب : ٢/١٧٦]امام احمد بن حنبل رح نے فرمایا : جب کسی مسئلہ میں تین حضرات متفق ہوں تو ان کی مخالفت نہیں کی جاسکتی. پوچھا گیا کہ وہ تین کون ہیں فرمایا : امام ابو حنیفہ ، امام ابو یوسف ، امام محمد ابن الحسن. امام ابو حنیفہ رح قیاس (فقہ) میں بہت بصیرت رکھتے ہیں ، امام ابو یوسف آثار (احادیث_نبوی و اخبار_صحابہ) پر وسیع نذر رکھتے ہیں اور امام محمد عربیت (زبان و لغت) میں تمام لوگوں سے زیادہ مہارت رکھتے ہیں.[محمد بن علوی المالکی، انور المسالک (قطر) : ص # ١٦٤]امام مزنی (امام شافعی کے شاگرد) کے مطابق :١) امام مزنی رح نے ایک شخص سے پوچھا کہ کس سے استفادہ کر رہے ہو ؟ اس نے کہا : امام محمد کے شاگردوں سے. تو امام مزنی نے فرمایا : الله کی قسم ! جب وہ گفتگو کرتے ہیں تو دلائل سے کانوں کو بھر دیتے ہیں اور فقہاء کی غفلت کی وجہ سے جو عقدے پیش آتے ہیں انھیں کھول دیتے ہیں . شاگردوں نے تعجب سے ان کی طرف دیکھا تی فرمایا : واللہ! میں نے یہ بات صرف اس لئے کہی ہے کہ میں نے امام شافعی رح کو اس سے زیادہ کہتے ہوۓ سنا ہے.[اخبار ابی حنیفہ و صاحبہ: ص # ١٤٤]٢) جعفر ابن یاسین کہتے ہیں کہ ایک شخص نے آپ سے علماء عراق کے بارے میں پوچھا کہ آپ ابو حنیفہ کے بارے میں کیا کہتے ہیں ؟ تو فرمایا : وہ علماء عراق کے سردار ہیں. پوچھا گیا : ابو یوسف کے بارے میں کیا راۓ ہے ؟ فرمایا : وہ حدیث کی بہت پیروی کرنے والے ہیں. پوچھا گیا : محمد بن کے بارے میں کیا خیال ہے ؟ فرمایا : وہ سب سے زیادہ تعریفات (definitions) بیان کرنے والے ہیں . امام زفر کے بارے میں پوچھا گیا تو فرمایا : وہ قیاس میں سب سے زیادہ تیز ہیں. [تاریخ بغدادی ، الخطیب : ٢/١٧٦]شیخ الحدیث و النقاد امام یحییٰ بن معین رح کے مطابق :عباس الدوری فرماتے ہیں کہ میں نے انھیں یہ کہتے سنا کہ میں نے جامع الصغیر امام محمد ابن الحسن سے سیکھی.[تاریخ بغدادی ، الخطیب : ٢/١٧٦]شیخ الحدیث و النقاد امام الذہبی رح کے مطابق :١) فیصلوں کے قاضی ، فقیہ زمانہ ابو عبدالله محمد ابن الحسن الشیبانی دنیا بھر کے زکی (ہوشیار) ترین لوگوں میں سے تھے.[العبر فی خبر من عبر(کویت) : ١/٣٠٣]

Transcript of Muatta Imam Muhammad Urdu